سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کوچ مقرر

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کوچ مقرر
سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کوچ مقرر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے اسپنر باﺅلنگ کوچ مقرر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈکے ساتھ اسپین بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔لیگ اسپنر مشتاق احمداسپن باﺅلنگ کوچ کی ذمہ داریاں رواں مہینے میں ہی سنبھال لیں گے ۔

یاد رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ مشتاق احمد کا معاہدہ رواں ختم ہورہا ہے ،ان سے مزید معاہدے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا تو انہوں دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 92 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور اپنے وقت کے مایہ ناز لیگ اسپنر نے حال ہی میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے رابطے کئے تھے ،لنکن بورڈ سے معاملات طے پاجانے کی خبریں بھی زیر گردش رہیں۔دوسری جانب مشتاق احمد کی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی تھی ۔

مزید :

کھیل -