تحریک انصاف ایم کیو ایم پارٹ ٹو ہے،عمران خان کی خواہش ہے ایم کیو ایم کا متبادل بنیں، مولا بخش چانڈیو

تحریک انصاف ایم کیو ایم پارٹ ٹو ہے،عمران خان کی خواہش ہے ایم کیو ایم کا ...
تحریک انصاف ایم کیو ایم پارٹ ٹو ہے،عمران خان کی خواہش ہے ایم کیو ایم کا متبادل بنیں، مولا بخش چانڈیو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے کے رہنما اور سینٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایم کیو ایم پارٹ ٹو ہے،عمران خان کی خواہش ہے ایم کیوایم کامتبادل بنیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے پرانی ایم کیوایم کومستردکردیا،اب نئی کوبھی جگہ نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے غنڈہ گردی کی،پھرمظلومیت کاروناشروع کردیا،ان کا کہناتھا کہ کراچی لاوارث نہیں کہ کوئی بھی آکر بدمعاشی کرے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -