ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت،شریف فیملی کا بیان قلمبندکرنے کی نیب کی استدعامسترد،واجد ضیا 10مئی کوطلب

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت،شریف فیملی کا بیان قلمبندکرنے کی نیب کی ...
ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت،شریف فیملی کا بیان قلمبندکرنے کی نیب کی استدعامسترد،واجد ضیا 10مئی کوطلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر) صفدرکے بیانات لینے کی نیب کی درخواست مستردکردی اورالعزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجدضیا کو بیان ریکارڈکرانے کےلئے 10مئی کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی،نیب نے العزیزیہ ریفرنس سے پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف فیملی کے بیانات لینے کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، اس موقع پراحتساب عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ٹرائل کیلئے دی گئی مدت مکمل ہونے کے قریب ہے، ٹرائل کی مدت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دے رکھی ہے،فیصلہ آجائے تو 342کے بیان کامعاملہ دیکھیں گے۔
خواجہ حارث نے کہا کہ میرے خیال میں سپریم کورٹ کومزید 3 ماہ کاوقت دیناچاہئے ،جس پر جج محمدبشیرنے کہا کہ یہ توسپریم کورٹ کی صوابدیدہے کتناوقت دیاجاتاہے،لیکن تینوں ریفرنسز پرفیصلہ ایک ساتھ سنایاجائےگا۔
مریم نواز کے وکیل امجدپرویزایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن نے 18 گواہوں پر 8 ماہ لگادیئے ہیں، احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کو 10 مئی کوعدالت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔