’’ اس وجہ سے بھارت امیر ہوگیا کیونکہ نواز شریف نے ۔ ۔ ۔‘‘ شریف خاندان کیلئے نیب سے ایک اور پریشان کن خبرآگئی ، چیئرمین نیب نے حکم دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو چیئر مین جناب جسٹس جاوید اقبال نے میاں محمد نواز شریف ، سابق وزیر اعظم اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9بلین ڈالر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نیب اعلامیہ کے مطابق یہ حقیقت ورلڈ بینک کے مایئگریشن اینڈ ریمٹنس بک 2016 میں موجود ہے ۔ بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں 4.9بلین ڈالر کی خطیر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبارلہ کے ذخائر بڑھ گئے جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا۔