عابدشیرعلی کا عمران خان پر جادوکرانے کا الزام لیکن سپیکر قومی اسمبلی ایوان میں بیٹھے اراکین پر کیا کچھ پڑھ کر پھونکتے ہیں؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر

عابدشیرعلی کا عمران خان پر جادوکرانے کا الزام لیکن سپیکر قومی اسمبلی ایوان ...
عابدشیرعلی کا عمران خان پر جادوکرانے کا الزام لیکن سپیکر قومی اسمبلی ایوان میں بیٹھے اراکین پر کیا کچھ پڑھ کر پھونکتے ہیں؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی رہنماء عابد شیرعلی نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان پہاڑوں پر جا کر نوازشریف پر جادو کرواتے ہیں لیکن اب سپیکر قومی اسمبلی اور لیگی رہنماء سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا معمول ہے کہ ایوان میں آتے ہی درود شریف، آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر پھونکتے ہیں تاکہ ان کی اپنی اور ایوان میں موجود ہرشخص کی اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے اور درست کاموں کی توفیق عطا فرمائے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سپیکر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی چھت پر اللہ تعالیٰ کے مبارک نام لکھے ہیں، وہ جب ایوان میں داخل ہوتے ہیں تو سب کو سلام کرتے ہیں، سلامتی بھیجتے ہیں، جس کے بعد تلاوت قرآن مجید اور ترجمہ ہوتا ہے ، پھر نعت خوانی ہوتی ہے ، اس دوران ان کا اپنا معمول ہے کہ  درود شریف ، آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھتے ہیں، زبانی بھی یاد ہیں لیکن لکھ کر رکھے ہیں تاکہ ذہن سے نکل نہ جائیں، بھول نہ جائیں۔

سپیکر کاکہناتھاکہ ’ یہ تمام چیزیں پڑھتاہوں اور پڑھ کر پھونکتاہوں، اللہ ہمیں اور ان سب (ایوان میں بیٹھے اراکین اسمبلی ) کی حفاظت کرتاہے اور دعا کرتاہوں کہ اللہ ہم سے صحیح کام کروائے ۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -