بزمِ اہلِ سخن پیرس کے زیرِ اہتمام جشنِ بہاراں مشاعرہ کا انعقاد،نامور شعرا ء کی شرکت 

بزمِ اہلِ سخن پیرس کے زیرِ اہتمام جشنِ بہاراں مشاعرہ کا انعقاد،نامور شعرا ء ...
بزمِ اہلِ سخن پیرس کے زیرِ اہتمام جشنِ بہاراں مشاعرہ کا انعقاد،نامور شعرا ء کی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ایاز محمود ایاز)بزمِ اہلِ سخن پیرس کے زیرِ اہتمام جشنِ بہاراں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پیرس کے نامور شعرا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت ِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حنین مصطفائی نے حاصل کی اور نعتِ رسولِ مقبول معروف نعت خوان زاہد محمود چشتی نے پیش کی ،جس کے بعد باقاعدہ مشاعرے کا آغاز کیا گیا۔ اسٹیج سکریٹری کے فرائض جنرل سکریٹری بزمِ اہلِ سخن ایاز محمود ایاز نے سر انجام دیئے .


پروگرام کی صدرات معروف شاعرہ اور بزمِ اہلِ سخن خواتین ونگ کی صدر شاذ ملک نے کی ۔مہمان ِ  خاص شیخ نعمت اللہ تھے ان کے ساتھ مہمانِ اعزاز راہِ ادب کی صدر ممتاز ملک اور بزمِ اہلِ سخن کے صدر عاکف غنی تھے .دیگر شعراء کرام میں آصف جاوید عاصی روحی بانو شمیم خان یاسر قدیر اور اظہر عباس تھے۔
جشنِ بہاراں کے اس بھرپور مشاعرے سے حاضرین لطف اندوز ہوئے اور شعراء کو دل کھول کر داد دی جس سے محفلِ کشت زعفران بنی رہی اس پروگرام کو پیرس میں ادبی شجر کاری مہم قرار دیا گیا۔