لاہور: گارڈن ٹاﺅن میں کلمہ چوک کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گارڈن ٹاﺅن میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاﺅن میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ طیارے کا پائلٹ بھی محفوظ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ والٹن ایئر پورٹ سے اڑنے والا چھوٹا سیسنا طیارہ گارڈن ٹاﺅن میں کلمہ چوک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک گھر کی بیرونی دیوار کے اوپر گرا جس کے بعد ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں شارٹ سرکٹ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی۔جس گھر پر طیارہ گرا ہے اس کا صحن کافی بڑا تھا اور اہلخانہ کمروں کے اندر موجود تھے جس کی وجہ سے اہلخانہ محفوظ رہے ۔