مریضوں کے پاتھالوجی ٹیسٹ کا خرچہ حکومت پنجاب برداشت کرے گی ،شہباز شریف

مریضوں کے پاتھالوجی ٹیسٹ کا خرچہ حکومت پنجاب برداشت کرے گی ،شہباز شریف
مریضوں کے پاتھالوجی ٹیسٹ کا خرچہ حکومت پنجاب برداشت کرے گی ،شہباز شریف

  

چکوال (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چکوال میں سی ٹی اسکین مشین 24گھنٹے کام کرے گی اور مریضوں کے پا تھالوجی ٹیسٹ کاخرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

شہبازشریف نے ڈی ایچ کیواسپتال چکوال میں سی ٹی اسکین مشین کاافتتاح کیا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں کروڑوں روپے سے سی ٹی اسکین کانظام لایاجارہاہے،اب مریضوں کوسی ٹی اسکین کیلئے راولپنڈی نہیں جاناپڑے گا۔عملے نے بتایامریض جھولیاں اٹھاکردعادے رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں فراہم کیں۔ چکوال کے ہسپتال میں جدیدمشینری لائی گئی ہے،وزارت صحت کی ٹیم نے پنجاب میں انقلاب برپاکردیا۔پہلے مریضوں کوٹیسٹ کےلیے بڑے شہروں میں جانا پڑتا تھا،ہسپتال میں روزانہ کی بنیادپر ہزاروں ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چکوال میں سی ٹی اسکین مشین24گھنٹے کام کرے گی،مریضوں کی سی ٹی اسکین کاخرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔پا تھالوجی ٹیسٹ کی سہولت مریضوں کو فری مہیا کی جائے گی ۔

شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام ہوتا ہے۔خان صاحب دن رات جھوٹ بول رہے ہیں،خان صاحب نے خیبرپختونخوا میں کتنے نئے ہسپتال بنائے ہیں؟خان صاحب کی وجہ سے سی پیک موخرہواتھا،خان صاحب جھوٹ کے ذریعے قوم کودھوکادینے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -