لاہور میں تربیتی طیارے کو حادثہ ،پائلٹ نے در اصل غلطی کیا کی ؟ایسا سوال اٹھ گیا کہ لاہوریوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

لاہور میں تربیتی طیارے کو حادثہ ،پائلٹ نے در اصل غلطی کیا کی ؟ایسا سوال اٹھ ...
لاہور میں تربیتی طیارے کو حادثہ ،پائلٹ نے در اصل غلطی کیا کی ؟ایسا سوال اٹھ گیا کہ لاہوریوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

  

لاہور(ایس چودھری)کلمہ چوک کے قریب والٹن ائر پورٹ سے اڑنے والا ایک اور سیسنا تربیتی طیارہ گھر پر گرکر تباہ ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج تیزہوا میں تربیتی طیارے کا اڑنا قواعد کی خلاف ورزی تھی۔ آبادی پر تربیتی طیارے کے گرنے سے ایک بار پھر یہ سوال اٹھ کھڑ ا ہوا ہے کہ اس قدر گنجان آبادی کے درمیان تربیتی طیاروں کی پروازوں کو بند کیوں نہیں کیا جاتا ۔2012ءمیں بھی ایک طیارہ ماڈل ٹاون کے گھر پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد ایک شہری نے لاہور ہائی کورٹ میں والٹن ائرپورٹ کو بند کرنے کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے سول ایوی ایشن کا موقوف سننے کے بعد کہ یہ ائرپورپٹ تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور جب اسکو تعمیر کیا گیا تھا اس کے اردگرد آبادی موجود نہیں تھی ،درخواست رد کردی تھی۔ سول ایوی ایشن نے عدالت کو بتایا تھا کہ والٹن ائر پورٹ 1930میں بنایا گیا تھا جبکہ اس وقت لاہور کی نئی آبادیوں ماڈل ٹاون، گلبرگ ،ڈیفنس اور کینٹ کا وجود نہیں تھا ۔تاہم موجودہ وقت میں والٹن ائرپورٹ کے قریب عسکری رہائشی کالونیاں بھی تعمیر ہوچکی ہیں اور اسکو لاہور میں مرکز کی حیثیت حاصل ہوچکی ہے ۔

ذرائع کے مطابق والٹن ائر پورٹ پہلے سے زیادہ آپریشنل ہوچکا ہے ۔یہاں کئی اہم شخصیات کے چھوٹے جہاز بھی ہینگروں میں لنگر انداز ہوتے ہیں جن میں جنوبی پنجاب کے سیاستدان مخدوم احمد کے دو آٹھ نشستوں والے جہاز بھی ہینگرز میں کھڑے ہوتے ہیں جبکہ معروف صحافی مبشر لقمان کا ایک جہاز بھی اس ائیر پورٹ پر کھڑا ہوتا ہے جس کا ہر ماہ بھاری کرایہ ادا کیا جاتاہے۔ذرائع کے بعد والٹن ائر پورٹ پرفلائنگ کلب کے تربیتی جہازوں کے علاوہ نجی کمپنیوں کے بھی جہاز موجود ہیں جن کی کل تعداد تیس کے قریب بتائی جاتی ہے ۔چھ ماہ پہلے لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی یو ایم ٹی نے بھی اپنے طالب علموں کو تربیت دینے کے لئے جہاز لنگر انداز کیا ہے ۔اس وقت متعدد نجی کمپنیاں جن میں لاہور الٹر لائٹ سپورٹس ،ہائی برڈ ،ائر بارن کے جہازوالٹن ائر پورٹ پر موجود ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی ذرا سی خرابی اور تیز ہوا میں تربیتی طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی جبکہ آج لاہور میں ہوا تیز چل رہی تھی اس کے باوجود طیارے کو اڑنے کی اجازت دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -