سونم کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ، کس رنگ کا لہنگا پہنا اور دولہے میاں کیسے دکھ رہے تھے ؟ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی اداکارہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، آنند آہوجا سے متعلق گہری دوستی کی خبروں پر ہمیشہ ہی میڈیا پرخوب غصہ اتارتی تھیں اوران کی جانب سے “نہ” کا ہی جواب آتا تھا تاہم آج اداکارہ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
سونم کپورلال رنگ کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ دلہے میاں آنند آہوجا نے شیروانی زیب تن کی تھی۔سونم کپورکی شادی میں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر، اداکارہ کرشمہ وکرینہ کپور، رانی مکھرجی ، اداکارسیف علی خان، جیکولین فرنینڈز، رنویرسنگھ، جھانوی کپور، ارجن کپور، عامر خان، امیتابھ بچن نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو ا اور مہندی کے موقع پر بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر نے میڈیا میں ہنگامہ برپا کیے رکھا ۔