رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے مل کر سونم کپور کو شادی کے دن ایسا ’تحفہ‘ دے دیا کہ اداکارہ کی خوشی کی انتہا نہ رہی

رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے مل کر سونم کپور کو شادی کے دن ایسا ’تحفہ‘ دے دیا ...
رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے مل کر سونم کپور کو شادی کے دن ایسا ’تحفہ‘ دے دیا کہ اداکارہ کی خوشی کی انتہا نہ رہی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور دہلی کی کاروباری شخصیت آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو ز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سونم کپور نے اپنی شادی کے موقع پر لال رنگ کا انتہائی خوبصورت لہنگا پہنا جبکہ دولہے میاں نے بھی شیروانی زیب تن کرتے ہوئے سر پر پگڑی سجائی ، ان خوبصورت لمحات کو یادگار بنانے کیلئے بالی ووڈستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر ’شرارتی ‘ شخصیت کے حامل رنویر سنگھ بھی شریک ہوئے اور سونم کپور کو کیلئے ایسا گانا گا دیا کہ سن کر وہ خود بھی دنگ رہ گئیں ۔

سونم کپور کی ابھیشیک بچن کے ساتھ ایک فلم آئی تھی جس میں ان کا گانا ’مسک کلی ‘ بہت ہی مقبول ہوا تھا جس میں سونم کپور کبوتروں کے ساتھ اپنا وقت گزارتی دکھائی دیتی ہیں ، کہا جاتاہے کہ یہ گانا ان کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے ۔اداکار ارجن کپور اور رنویر سنگھ نے سونم کو ان کی شادی کے موقع پر مل کر یہ گانا سنایاجس کے باعث وہاں موجود ہر شخص ہی جھوم اٹھا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

تفریح -