یروشلم، ڈونلڈٹرمپ امریکی سفارتخانہ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے 

یروشلم، ڈونلڈٹرمپ امریکی سفارتخانہ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے 
یروشلم، ڈونلڈٹرمپ امریکی سفارتخانہ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اے این این)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ بیت المقدس میں کھولے جانے والے امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یروشیلم میں کھولے گئے امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی غیر متوقع ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں 12 مئی کو امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں امریکی وفد میں وزیر خزانہ کے سیکرٹری سٹیون میوچن، ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ جو وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں، شامل ہوں گے۔