پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں :اعزاز چوہدری

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں :اعزاز چوہدری
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں :اعزاز چوہدری

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں تاہم عوامی سطح پر ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے۔

ڈیلس میں پاک امریکابزنس فورم کے زیر اہتمام پاک امریکا ٹریڈ انویسٹمنٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ امریکا میں رہنے ولے پاکستانی نژاد امریکی تاجر اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ امریکا اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کریں اور اس ضمن میں ضرورت اس امرکی ہے کہ آپ اپنی نوجوان نسل کو پاکستانی یونٹ میں شمولیت کو ممکن بنائیں۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ اس طرح آپ اپنی شناخت کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں اور اپنی لیگسی آیندہ یہاں رہنے والی نسلو ں میں بھی منتقل کر کے پاکستان کے دست اور بازو بن سکتے ہیں۔ یہاں رہنے والوں نے بڑا مقام اور پیسہ بنایا مگر شناخت کی طرف توجہ کی ضرورت ہے کیوں کہ اگلی نسل ہی کو پاکستان کا مقدمہ لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت و حال بہتر ہے اور بیرون ملک سرمایہ کار اب پاکستان کا رخ کر رہے ہیں جب کہ چائنا سے پاکستان میں سرمایا کاری ہورہی ہے۔

مزید :

قومی -