چین2ارب ڈالر لاگت سے بنگلہ دیش میں بجلی گھر تعمیر کرے گا

چین2ارب ڈالر لاگت سے بنگلہ دیش میں بجلی گھر تعمیر کرے گا
چین2ارب ڈالر لاگت سے بنگلہ دیش میں بجلی گھر تعمیر کرے گا

  

بیجنگ(این این آئی)چین اور بنگلہ دیش کے مابین 1320 میگاواٹ صلاحیت کے ایک بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں تعمیر کیا جانے والا یہ بجلی گھر کوئلے کی مدد سے کام کرے گا اور ابتدائی تخمینوں کے مطابق اس پر2 ارب ڈالر کے برابر لاگت آئے گی۔ بنگلہ دیش2021تک ملک کے تمام حصوں میں بجلی فراہم کرنا چاہتا ہے۔ فی الحال بنگلہ دیش کے20 فیصد عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -