صبا قمر کے بعد معروف ترین پاکستانی اداکار کو ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار مل گیا ، فلم کا نام کیاہے اور کونسا پاکستانی اداکار ہے ؟ فواد خان نہیں بلکہ نام جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

صبا قمر کے بعد معروف ترین پاکستانی اداکار کو ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار ...
صبا قمر کے بعد معروف ترین پاکستانی اداکار کو ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار مل گیا ، فلم کا نام کیاہے اور کونسا پاکستانی اداکار ہے ؟ فواد خان نہیں بلکہ نام جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے ہالی ووڈ میں انٹری مار دی تاہم اس کے بعد اب ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے ، پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی ہالی ووڈ کی پہلی فلم سائن کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار عمران عباس جو کہ ٹی ڈراموں میں اپنے بہترین کرداروں کے باعث جانے جاتے ہیں اب ہالی ووڈ میں انٹری مارنے کیلئے تیار ہیں ، عمران عباس نے ’خدا اور محبت ‘، ’میرا نام یوسف ‘، ’الوداع ‘ جیسے معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔عمران عباس نے حال ہی میں برطانوی فیچر فلم سائن کرلی ہے ۔

عمران عباس نے نجی انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اس فلم میں جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ’شامی اور مراکش ‘ کی نسل کا ہے ، میرے فلم میں تقریبا چھ مختلف روپ ہوں گے اور میں فلم میں لیڈ کردار ادا کر رہاہوں ۔انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ جولائی میں شروع ہو جائے گی اور تقریب اس سال کے اکتوبر تک جاری رہے گی ، اس فلم کیلئے مختلف ممالک میں شوٹنگ کی جائے گی جن میں یورپ ، برطانیہ ، ترکی شامل ہیں ۔ فلم کا نام ’ٹروجن ہارس ‘ ہو گا ۔

عمران عباس کا ایک سوال کے جواب میں کہناتھا کہ جب میں بالی ووڈ میں کام کر رہا تھا تو میں اپنی پاکستانی جڑیں نہیں بھولا کیونکہ جہاں پر آج میں پہنچا ہوں وہ مقامی ڈراموں کے باعث ہی ہے اور اسے میں کبھی نہیں چھوڑوں گا ۔

مزید :

تفریح -