زرداری اور بنی گالا ہم پیالہ ہم نوالا, سندھ کے ہر ضلع میں دانش سکول بناوں گا: شہباز شریف

زرداری اور بنی گالا ہم پیالہ ہم نوالا, سندھ کے ہر ضلع میں دانش سکول بناوں گا: ...
زرداری اور بنی گالا ہم پیالہ ہم نوالا, سندھ کے ہر ضلع میں دانش سکول بناوں گا: شہباز شریف

  

مٹیاری (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’’ زرداری اور بنی گالا ہم پیالہ ہم نوالا ‘‘زرداری اور بنی گالا والے اکٹھے ہوگئے ہیں، میں سندھ کے ہر ضلع میں ’’دانش سکول ‘‘ بناوں گا،سندھ کو پاکستان کا خوشحال صوبہ بنا کر رہیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبا ز شریف کا کہناتھا کہ زرداری نے سندھ کو تباہ و برباد کردیا ان کے دور میں بہت ظلم ہوا ، زرداری نے سندھ میں روزگار دیا نہ مسائل حل کیے،زرداری نے ہسپتال بنایا،ناروزگاردیا، ہاریوں کو بلاسود قرض نہیں دیا، ملک کو لوٹا۔ سندھ ہے تو پاکستان ہے ،بلوچستان ہے تو پاکستان ہے،خیبرپختونخواہے تو پاکستان ہے اگر سندھ ترقی نہیں کرتاتو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں 100 ارب روپے کی سڑکیں بنائیں ، ہرضلع میں ہسپتالوں میں مفت ادویات اور بہترین لیب ہیں،پنجاب میں بے روزگار نوجوانوں کو 40 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے، یہی نہیں پنجاب میں ہاری اور غریبوں کے بچے ڈاکٹرز اور انجینیرز بنے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ سندھ دھرتی والو! سندھ کو پنجاب بناکر چھوڑوں گا،اللہ نے موقع دیاتوکراچی تاکشمورسندھ کوپنجاب بناوں گا،زرداری کہتاہے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں ، میں کہتا ہوں مرسوں مرسوں ، کام نہ کرسوں،سندھ کی سڑکیں بنانے کے لیے150 ارب روپے خرچ کروں گا۔2013میں ملک کے اندر بجلی دور دور تک نہیں تھی،مجھے آج پتا چلا ہے کہ یہاں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اسلام آباد سے بات کروں گا۔سندھ میرا صوبہ پہلے ہے پنجاب بعد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دن رات کام کیا،سی پیک لائے،بجلی کے منصوبے لگائے، ہم سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بناکر چھوڑیں گے لیکن مخالفین اربوں کھربوں روپے یہاں کے دبئی لے کر گئے ہیں۔

مزید :

قومی -