آرمی چیف نے پا ک افغان سرحدپربلوچستان پنج پائی کے مقام پرآہنی باڑ کے کام کاافتتاح کردیا : آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحدپربلوچستان پنج پائی کے مقام پرآہنی باڑ کے کا م کاافتتاح کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحدپربلوچستان پنج پائی کے مقام پرآہنی باڑ کے کا م کا افتتاح کیا اور قبائلی عمائدین اورمقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال برقراررکھنے میں بھی قبائلی عمائدین کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سپہ سالا ر کا طاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاک افغان بارڈرپرباڑسے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھی جاسکے گی،آہنی باڑدہشت گردوں کی سرحد پارسے نقل و حرکت روکے گی۔انہو ں نے کہاکہ دوطرفہ اقتصادی سرگرمیوں سے متعلق خصوصی انتظامات اور قانونی نقل وحرکت کے لیے مخصوص کراسنگ پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔