اب سبزیاں اُگیں گی بازار کے اندر ہی اور ایسی عجیب و غریب ایجادات جو انسان کی تقدیر بدل دیں گی، یہ کیسی ایجادات ہیں؟ جانئے

اب سبزیاں اُگیں گی بازار کے اندر ہی اور ایسی عجیب و غریب ایجادات جو انسان کی ...
اب سبزیاں اُگیں گی بازار کے اندر ہی اور ایسی عجیب و غریب ایجادات جو انسان کی تقدیر بدل دیں گی، یہ کیسی ایجادات ہیں؟ جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمازون جیسی خریدوفروخت کی ویب سائٹس نے ایسا انقلاب برپا کیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت سبزیاں تک عام مارکیٹس کی بجائے ان ویب سائٹس سے خریدنے کو ترجیح دے رہی ہے، جس سے عام مارکیٹوں کا کاروبار ٹھپ ہونے کے خدشے سے دوچار ہو گیا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے برطانوی سپرمارکیٹس نے ایسا حیران کن طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کے لگ بھگ تمام بڑے سٹورز نے اپنی عمارتوں کے اندر ہائی ٹیک کیبن بنوا کر ان میں سبزپتوں والی سبزیاں، سلاد اور جڑی بوٹیاں اگانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ گاہک اپنی آنکھوں کے سامنے سبزیوں اگتا دیکھیں اور ان کی خریداری کی طرف راغب ہوں۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی سٹورز یہ ہائی ٹیک کیبن جرمن کمپنی اِنفارم (Inform)سے بنوا رہے ہیں، جن میں مصنوعی طریقے سے سبزیوں کو نشوونما کے لیے روشنی فراہم کی جائے گی۔ اگلے 12ماہ میں کمپنی برطانوی دارالحکومت لندن میں 200سے زائد یونٹ نصب کرنے جا رہی ہے۔ اِنفارم کی شریک بانی اوسانت میکائیلی کا کہنا تھا کہ ”سٹورز کے اندر سبزیاں اگانے کے بے شمار فوائد ہیں، اس سے سبزیوں کی ٹرانسپورٹ پر اٹھنے والے اخراجات کی بچت ہوتی ہے، سبزیاں ضائع ہونے سے محفوظ رہتی ہیں اور انہیں پیک کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ گاہک جب اپنی آنکھوں کے سامنے بہترین سبزیاں اگتے دیکھتے ہیں تو انہیں خریدنے کی طرف بھی زیادہ مائل ہوتے ہیں اور یوں فروخت بڑھنے سے بھی سٹورز کو مالی فائدہ ہو گا۔ “میکائیلی کا مزید کہنا تھا کہ ”ان ہائی ٹیک کیبنز میں سبزیاں اگانے کے لیے مضرصحت زرعی سپرے اور کھادوں وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی جس کے باعث یہ انسانی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔ یہ کیبن آلو اور سٹرابری کی بے شمار اقسام اگانے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -سائنس اور ٹیکنالوجی -