شادی کے بعد میگن مارکل اور شہزادہ ہیری کس عالی شان محل میں رہیں گے؟ تصاویر منظر عام پر آگئیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی چند روز میں ہونے جا رہی ہے اور آئے روز میگھن کے عروسی لباس اور شادی کی دیگر تیاریوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اب ان کے گھر کے متعلق بھی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جہاں وہ شادی کے بعد رہائش پذیر ہوں گے۔ میل آن لائن کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن کے لیے کینسنگٹن پیلیس میں 21کمروں پر مشتمل ’اپارٹمنٹ 1اے‘کی تزئین و آرائش کا کام انتہائی تیزی سے جاری ہے جہاں وہ شادی کے بعد رہیں گے۔ اس اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کے بعد وہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہمسائے بن جائیں گے۔
اس اپارٹمنٹ میں اس سے قبل ڈوک آف گلوسیسٹر شہزادہ رچرڈ اور ان کی اہلیہ شہزادی بریجیٹ رہائش پذیر تھے جنہوں نے اسے شہزادہ ہیری اور میگھن کے لیے خالی کر دیا ہے اور ملکہ برطانیہ کے پرائیویٹ سیکرٹری سر کرسٹوفر جیڈ کے خالی کردہ اپارٹمنٹ میں منتقل ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری اپارٹمنٹ 1اے کی تزئین و آرائش اپنی زیرنگرانی کرا رہے ہیں، وہ اکثر پیلیس کا دورہ کرتے اور کام کا جائزہ لیتے ہیں اور ورکرز سے پوچھتے ہیں کہ کام کب تک مکمل ہو جائے گا، جس سے لگتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپارٹمنٹ کو تیار دیکھنا چاہتے ہیں۔ “ واضح رہے کہ کینسنگٹن پیلیس میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اپارٹمنٹ 1میں رہائش پذیر ہیں جو 20کمروں پر مشتمل ہے۔