’ہمارے گھر میں جھانکنا بند کرو‘ گھر میں برہنہ گھومنے والا جوڑا اپنے پڑوسی پر برس پڑا، ایسی نوبت کیوں آئی؟ جانئے

’ہمارے گھر میں جھانکنا بند کرو‘ گھر میں برہنہ گھومنے والا جوڑا اپنے پڑوسی ...
’ہمارے گھر میں جھانکنا بند کرو‘ گھر میں برہنہ گھومنے والا جوڑا اپنے پڑوسی پر برس پڑا، ایسی نوبت کیوں آئی؟ جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک شادی شدہ جوڑے کو ان کے ہمسائے کی طرف سے خط موصول ہوا جس میں ایسی بات لکھی تھی کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر نیوکاسل میں 33سالہ کیرن سٹون اور اس کا 34سالہ شوہر جے سٹون باہر گئے ہوئے تھے، جب وہ واپس گھر آئے تو دروازے میں ایک خط ان کا منتظر تھا، جب انہوں نے خط اٹھا کر پڑھا تو وہ ان کے ہمسائے کی طرف سے تھا جس میں لکھا تھا کہ ”مہربانی کرکے اپنے گھر میں برہنہ گھومنا بند کردو، ہم تمہارے جسم کے ’پوشیدہ حصے‘ دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکے ہیں۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو پھر اپنے گھر کی کھڑکی بند رکھا کرو جو ہماری طرف کھلتی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق یہ خط پا کر کیرن اور جے سیخ پا ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ایک تو ہمسایہ ہمارے گھر میں جھانکتا ہے اور پھر اس نے الٹا ہمیں ہی کڑوی کسیلی لکھ بھیجیں۔“ اس خط کے جواب میں کیرن اور جے نے اپنے ہمسائے کو لکھ بھیجا کہ ”تم ہماری کھڑکی سے جھانکنا بند کر دو، دوسروں کے گھروں میں جھانکنے والے بلے!“کیرن کا کہنا تھا کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ ہمارا یہ ہمسایہ ہمارے جوابی خط پر کیا ردعمل دے گا۔ آیا وہ ہمارے دروازے پر آ کر دستک دے گا اور روبرو بات کرے گا یا ہمارے درمیان خطوط کی ایک طویل جنگ چھڑ جائے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -