یو اے ای میں دو پاکستانیوں نے ایک بار پھر ملک کو بدنام کروادیا، ایسا کیا کیا ہے ؟ جانئے

یو اے ای میں دو پاکستانیوں نے ایک بار پھر ملک کو بدنام کروادیا، ایسا کیا کیا ...
یو اے ای میں دو پاکستانیوں نے ایک بار پھر ملک کو بدنام کروادیا، ایسا کیا کیا ہے ؟ جانئے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پولیس نے دوایشیائی باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے جسم کے ایسے حصے سے 1.3کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راس الخیمہ پولیس نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، جب ان کے سکین کیے گئے تو معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنی آنتوں میں ہیروئن سے بھرے ہوئے کیپسول داخل کر رکھے ہیں اور انہیں سمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس کا کہنا تھا کہ ”دونوں ملزمان کے جسم سے 186کیپسول برآمد ہوئے جن میں مجموعی طور پر 1کلوگرام 310گرام ہیروئن بھری ہوئی تھی۔“راس الخیمہ پولیس کے شعبہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر کرنل عدنان علی الزابی نے بتایا کہ ”ہمیں ان دونوں ملزمان کے متعلق خفیہ اطلاع ملی، جب ہم نے انہیں گرفتار کرکے تلاشی لی تو کچھ برآمد نہ ہوا، جس پر ان کے جسم کے سکین کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں ملزم ایک ایشیائی ملک سے آنے والی فلائٹ پر سوار تھے اور راس الخیمہ ایئرپورٹ پر آ کر اترے تھے۔“

مزید :

عرب دنیا -