ملک ریاض نے راولپنڈی میں ایسا شاندار کام کردیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے ،کوئی سوسائٹی تعمیر نہیں کی بلکہ ۔۔۔۔

ملک ریاض نے راولپنڈی میں ایسا شاندار کام کردیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے ...
ملک ریاض نے راولپنڈی میں ایسا شاندار کام کردیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے ،کوئی سوسائٹی تعمیر نہیں کی بلکہ ۔۔۔۔

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے بحریہ ٹاون راولپنڈی میں رفیع مسجد کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ملک ریاض حسین نے کہا کہ ایک خوبصورت اور محفوظ پاکستان کی تعمیر بحریہ ٹاون کا عزم ہے، پاکستان میں مساجد ایک اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

ملک ریاض حسین کا کہنا تھا کہ رفیع بلاک فیز 8 میں تعمیر شدہ مسجد میں 3000 نمازیوں کی گنجائش ہے،مسجد میں خواتین کیلئے علیحدہ ہال بنایا گیا ہے، 300 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ ہے، کراچی کی گرینڈ جامع مسجد کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے، گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون لاہور میں 25 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاون میں مسائل کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، 1996 سے بحریہ ٹاون کو اللہ چلا رہا ہے، ہم نہیں چلا رہے، ایبٹ آباد،سیدو شریف میں بھی بحریہ دسترخوان ہیں، سب اللہ چلا رہا ہے۔

مزید :

قومی -