جموں کشمیر میں بھارتی شخص مظاہرین کی زد میں آکر ہلاک، ایسا کیا ہوا تھا؟ بھارت میں امن کا پول کھل گیا

جموں کشمیر میں بھارتی شخص مظاہرین کی زد میں آکر ہلاک، ایسا کیا ہوا تھا؟ بھارت ...
جموں کشمیر میں بھارتی شخص مظاہرین کی زد میں آکر ہلاک، ایسا کیا ہوا تھا؟ بھارت میں امن کا پول کھل گیا

  

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بدمعاشی دیکھئے کہ ایک جانب تو بے کس کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور دوسری جانب مجرم بھی انہیں ہی قرار دے رہا ہے۔ حالیہ مظاہروں کے دوران ایک سیاح کی ہلاکت بھی کچھ ایسا ہی معاملہ بن گیا ہے جس کی ساری ذمہ داری مظاہرین پر ڈالی جا رہی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے پتھر لگنے سے یہ بھارتی سیاح ہلاک ہوا ہے۔ بھارتی پولیس نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ چنائی شہر سے تعلق رکھنے والا یہ شخص سیاحتی مقام گلمرگ کی جانب جارہا تھا کہ جب اس کی جیپ احتجاجی مظاہرے میں پھنس گئی۔ مقامی پولیس نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ مظاہرہ کیوں ہورہا تھا اور نہ ہی وہ ابھی تک کسی کو گرفتار کر پائے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کے نتیجے میں اب تک لاکھوں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے تو آئے روز ہوتے ہیں لیکن اس طرح کا واقعہ کبھی سامنے نہیں آیا کہ مظاہرین نے سیاحوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہو۔ مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہلاک ہونے والے سیاح کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی پوری تفتیش کی جائے گی اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -