ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے رہنماﺅں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،ایسی خبر آگئی کہ پورے کراچی میں کھلبلی مچ جائے گی

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے رہنماﺅں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،ایسی ...
ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے رہنماﺅں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،ایسی خبر آگئی کہ پورے کراچی میں کھلبلی مچ جائے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تعاون نہ کرنے والے رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد ایف آئی اے کے اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس میں کاو¿نٹر ٹیرارزم ونگ کے سربراہ مظہر اللہ کاکا خیل موجود تھے جبکہ سرفراز مرچنٹ خصوصی طور پر برطانیہ سے آئے تھے جن کے ہمراہ پاکستان کی جانب سے برطانیہ میں منی لانڈرنگ کیس میں نمائندگی کرنے والے وکیل ٹوبی کیڈمین بھی موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) رہنماوں نے چار ماہ سے ایف آئی اے کے نوٹسز کے جواب نہیں دیے۔ایف آئی اے کی جانب سے فاروق ستار، ارشد وہرا اور سہیل منصور سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر ممالک میں بھی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کو پھیلایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -