سفاک پھوپھی نے اپنی ہی بھتیجی کو کالے جادو کی بھینٹ چڑھادیا، ایسا کیوں کیا؟ ہولناک وجہ جانئے

سفاک پھوپھی نے اپنی ہی بھتیجی کو کالے جادو کی بھینٹ چڑھادیا، ایسا کیوں کیا؟ ...
سفاک پھوپھی نے اپنی ہی بھتیجی کو کالے جادو کی بھینٹ چڑھادیا، ایسا کیوں کیا؟ ہولناک وجہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امبالہ(نیوز ڈیسک) جادو ٹونے کے گندے دھندے میں پڑ کر انسان ایسی بھیانک حرکات کر گزرتے ہیں کہ شیطان بھی ان گمراہ لوگوں کے کرتوت دیکھے تو کانوں کا ہاتھ لگا لے۔ کالے جادو کے مکر و فریب سے متاثر ایک ایسی ہی بھارتی خاتون نے درندگی کی حد کر ڈالی۔ اپنی ہی معصوم ننھی بھتیجی کے گلے پر چھری چلا دی اوروہ بھی اس وقت کہ جب یہ ظالم خاتون مقتول بچی کے والد یعنی اپنے بھائی کے گھر مہمان بن کر گئی ہوئی تھی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ امبالہ شہر میں پیش آیا اور اپنی کمسن بھتیجی کا گلا کاٹنے والے سفاک عورت کا نام نریندر کور بتایا گیا ہے۔ یہ بدبخت خاتون اپنے خاوند جے پرکاش کے ساتھ اپنے بھائی کے گھر اس سے ملنے گئی تھی۔ سب لوگ گھر کے صحن میں بیٹھے تھے، بچے ایک الگ کمرے میں کھیل رہے تھے، جبکہ بچوں کی والدہ باورچی خانے میں جا کر مہمانوں کی خاطر داری کے لئے کچھ انتظام کر رہی تھی۔ اسی دوران نریندر کور اٹھ کر بچوں کے کمرے کی جانب گئی اور اپنی تین سالہ بھتیجی کو پکڑ کر اس کے گلے پر چھری چلا دی۔ بچوں کی چیخ و پکار سن کر سب کمرے کی جانب بھاگے جہاں ننھی بچی کے گلے سے پھوٹتے خون کے فوارے کو دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ روتے پیٹتے والدین تڑپتی ہوئی بچی کو لے کر ہسپتال کی جانب بھاگے لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے اس کا ننھا جسم ساکت ہو چکا تھا۔
شیطان صفت پھوپھی نے کمسن بھتیجی کے قتل کے بعد فرار کی کوشش کی لیکن اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران اس نے افسوسناک انکشاف کیا کہ کالے جادو کے عمل کے طور پر اس نے اپنی بھتیجی کا گلا کاٹا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے اسے ڈرواﺅنے خواب آ رہے تھے اور اسے پیغام مل رہا تھا کہ وہ کسی بچی کی قربانی دے ورنہ اس کا گھر اجڑ جائے گا۔ اس ظالم کو اس مقصد کے لئے اپنی بھتیجی ہی نظر آئی اور اپنی گمراہی اور جہالت کی رو میں بہہ کر بیچاری بچی کا گلا کاٹ ڈالا۔ درندہ صفت ملزمہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔