”اگر آپ کو بھی واٹس ایپ پر اس طرح کا پیغام موصول ہوا ہے تو اس پر کلک مت کریں کیونکہ ۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے ہوش اڑ جائیں گے

”اگر آپ کو بھی واٹس ایپ پر اس طرح کا پیغام موصول ہوا ہے تو اس پر کلک مت کریں ...
”اگر آپ کو بھی واٹس ایپ پر اس طرح کا پیغام موصول ہوا ہے تو اس پر کلک مت کریں کیونکہ ۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )واٹس ایپ میں اکثر ایسے پیغامات کی بھرمار ہوتی ہے جن میں صارفین کو فارورڈ کرنے کا کہا جاتا ہے، مگر اب ایسا ہی ایک میسج اس اپلیکشن بلکہ فون کو بھی ہینگ کرنے کے باعث بن رہا ہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق جی ہاں ایک بگ ایسے اسپام میسج کے ذریعے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ کو کریش کررہا ہے جو بظاہر بے ضرر نظر آتا ہے۔یہ مسئلہ اتوار کو سلیش گیئر نامی ویب سائٹ نے سب سے پہلے نوٹس کیا تھا۔
اس پیغام میں خفیہ سمبل اسپیسز کے درمیان موجود ہوتے ہیں اور اس کے ٹیکسٹ کے کسی بھی حصے کو دبانے سے ایپ ان خفیہ سمبلز کو 'ایکسپینڈ' کرتی ہے جس کے نتیجے میں اپلیکشن اوور لوڈ ہوجاتی ہے بلکہ فون کا آپریٹنگ سسٹم بھی ہینگ ہوجاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس طرح کے پیغام کے 2 ورژن فارورڈ کیے جارہے ہیں۔
ان میں سے ایک میں ایک بلیک ڈاٹ موجود ہوتا ہے جس پر خبردار بھی کیا جاتا ہے کہ اسے دبانے پر کچھ برا ہوگا مگر تجسس کے شکار بیشتر افراد ایسا کرگزرتے ہیں۔اسی طرح کا دوسرا پیغام بالکل ہی بے ضرر نظر آتا ہے جس میں آنسو اور ہنسنے والا ایموجی ریڈ مور کی ہدایت کے ساتھ ہے، تاہم وہ اسپیشل کریکٹرز پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ نظر نہیں آتے مگر ٹیکسٹ بی ہیوئیر بدل دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں واٹس ایپ کریش کرجاتی ہے۔واٹس ایپ نے فی الحال اس بگ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یعنی اگر آپ متاثر ہوئے ہیں تو اس سے بچنے کا ابھی کوئی طریقہ نہیں، بس یہی ہے کہ فون کو مکمل ری بوٹ کریں جس کے بعد ہی ڈیوائس نارمل ہوپاتی ہے۔