ہائیکورٹ :شہر لاہور کے تفریحی پارکوں کو رات 9 بجے بند کرنے کے خلاف دائردرخواست پر پی ایچ اے کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہر لاہور کے تفریحی پارکوں کو رات 9 بجے بند کرنے کے خلاف دائردرخواست پر پی ایچ اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ گرمیوں میں تفریح کے لئے رات گئے لوگ پارکوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ انتظامیہ نے پارکوں کو رات 9بجے بند کرکے عوام سے تفریح چھین لی ہے ،درخواست گزارکے وکیل نے اعتراض اٹھایاکہ پی ایچ اے کی جانب سے غیر قانونی طور پر رات 9 بجے کے بعد شہریوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ انتظامیہ کا پارکوں کہ رات 9بجے بند کرنے کااقدام کالعدم کیا جائے ۔