اے ایف فرگوسن کو ریلوے کا 2013ءسے 2018ءتک کا6ہفتوں میں آڈٹ مکمل کرنے کا حکم ،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری 

اے ایف فرگوسن کو ریلوے کا 2013ءسے 2018ءتک کا6ہفتوں میں آڈٹ مکمل کرنے کا حکم ...
اے ایف فرگوسن کو ریلوے کا 2013ءسے 2018ءتک کا6ہفتوں میں آڈٹ مکمل کرنے کا حکم ،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے ریلوے میں خسارے سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تحریری حکم جاری کردیا ہے ،تحریری فیصلے میں عدالت نے 6 ہفتوں میں آڈٹ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطا ءبندیال پر مشتمل بنچ نے لاہور رجسٹری میں اس کیس کی سماعت کی تھی جس کے تحریری حکم نامہ میں اے ایف فرگوسن آڈٹ فرم کو محکمہ ریلوے کا آڈٹ کر نے کا حکم کرنے کا دیا گیا، سپریم کورٹ نے اے ایف فرگوسن فرم کو 6ہفتوں مین ریلوے کا آڈٹ کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،چیف جسٹس نے تحری فیصلے میں احکامات جاری کئے ہیں کہ فرم ریلوے کا 2013ءسے لے کر 2018ءتک کا مکمل آڈٹ کریں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -