آئر لینڈ کے خلاف میچ میں سرفراز احمد کونسا اہم ترین ”ہتھیار “استعمال کریں گے؟قومی ٹیم کے کپتان نے واضح اعلان کردیا
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ ہم ٹیسٹ میچ میں پانچ بولرز کے ساتھ مخالف ٹیم کا مقابلہ کر نا چاہیں گے اور موجودہ الیون اسی سوچ کے ساتھ ترتیب دی گئی تھی۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب اسی سوچ کیساتھ کیا گیا کہ آئر لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یہی ٹیم میدان میں اتاریں گے اور اب جیت کے بعد قوی امکان ہے کہ ٹیسٹ کے لئے ہمارے گیارہ کھلاڑی تقریبا یہی ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام سکور میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا نارتھمپٹن شائر کے خلاف ہم نے گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب اسی سوچ کیساتھ کیا تھا کہ آئر لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یہی ٹیم میدان میں اتاریں گے،اور اب جیت کے بعد قوی امکان ہے کہ ہمارے ٹیسٹ کے لئے گیارہ کھلاڑی تقریبا یہی ہوں گے۔