معروف بھارتی اداکار کے گھر 14سال تک بچے کی پیدائش نہ ہوئی تو باپ بننے کے لیے ایسا طریقہ کار اختیار کر لیا کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

معروف بھارتی اداکار کے گھر 14سال تک بچے کی پیدائش نہ ہوئی تو باپ بننے کے لیے ...
معروف بھارتی اداکار کے گھر 14سال تک بچے کی پیدائش نہ ہوئی تو باپ بننے کے لیے ایسا طریقہ کار اختیار کر لیا کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف بھارتی اداکار شریاس تلپڑے کے گھر 14سال بعد سروگیسی کے ذریعے ننھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق شریاس تلپڑے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے ہمیں بچے کی پیدائش کا وقت اس ماہ کی 10 سے 12 کے اوسط کی تاریخ بتائی تھی اور اسی بات کا فائدہ اٹھانے ہوئے ہم لوگ 2 تاریخ کو ہی ہانگ کانگ چلے گئے تاکہ 7 تاریخ تک واپسی ہو سکے تاہم 7 تاریخ کی شب ہانگ کانگ سے بھارت واپسی پر ہی ہمیں بچے کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی۔انہوںنے مزید کہا کہ میری شادی 14 سال قبل ہوئی تھی اور میں اولاد کی نعمت سے محروم تھا تاہم جب سے یہ بچہ ہماری زندگی میں آیا ہے میں بہت خوش ہوں اور بچے کے حوالے سے پرجوش بھی ہوں۔واضح رہے کہ شریاس تلپڑے گرینڈ مستی، گول مال ، ہاوس فل، اوم شانتی اوم جیسی مزاحیہ فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منواچکے ہیں ۔اس سے قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ،عامر خان ،اداکارہ سنی لیون، معروف ہدایتکار کرن جوہر سمیت متعد فنکار کے گھر سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔

مزید :

تفریح -