روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک

روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک
روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک

  

دمشق (آن لائن)شام میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

ماسکو حکومت کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا کہ روسی ساختی ’’ کے اے 52 ‘‘ ہیلی اپنی معمول کی پرواز پر رواں دواں تھا کہ اچانک شام کے مشرقی حصیں گر کر تباہ ہوگیا ہے،جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کا شکار ہوا جبکہ حادثے کے بعد دونوں پائلٹس کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے شام می یہ روسی ہیلی کاپٹر کا دوسرا حادثہ ہے جبکہ ا س سے قبل 3مئی کو روسی جنگی طیارہ ایئر بیس سے اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکارہوگیاتھا۔

مزید :

بین الاقوامی -