احسن اقبال پر حملہ ،تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے متعلق حیران کن خبر آگئی

احسن اقبال پر حملہ ،تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے متعلق حیران کن خبر آگئی
احسن اقبال پر حملہ ،تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے متعلق حیران کن خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔نئے کنوینر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈفنانس محمدطاہر ہوں گے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سروسز ہسپتال لاہورمیں ہلکی خوراک لینا اور چہل قدمی شروع کردی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے بازوکی ہڈی ٹھیک سے جڑگئی ہے، زخم بھی ٹھیک ہے ،انھیں 7 سے10 دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے اور ڈھائی سے3 ماہ میں وہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہورکے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور احسن اقبال سے کہا کہ ہمت نہیں ہارنی ، ہم تمام لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔احسن اقبال کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کی قیادت میں پرعزم ہیں اوران کی حالت پہلے سے بہت بہترہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -