چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر از خود نوٹس لے لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے از خود نوٹس کی سماعت 3رکنی بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کرے گا اور یہ سماعت اتوار کو ہوگی ۔ سماعت کے حوالے سے وزارت خززانہ ، پٹرولیم اور ایف آر کو پیشی کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ 3رکنی بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہوں گے جبکہ یہ نوٹس پٹرولیم مصنوعات میں مختلف ٹیکسز کی بنا پر لیا گیا ہے۔