معاہدے نے ایران کے جوہری عزائم کو ہتھکڑی لگارکھی ہے: برطانوی وزیرخارجہ

معاہدے نے ایران کے جوہری عزائم کو ہتھکڑی لگارکھی ہے: برطانوی وزیرخارجہ
معاہدے نے ایران کے جوہری عزائم کو ہتھکڑی لگارکھی ہے: برطانوی وزیرخارجہ

  

واشنگٹن (این این آئی)برطانیہ کے وزیرِ خارجہ بورس جانسن نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم نہ کریں۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے دورہ امریکہ کے موقع پربرطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یقیناً معاہدے میں خامیاں موجود ہیں لیکن انہیں درست کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر ٹرمپ حکومت کو معاہدہ برقرار رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ معاہدے نے ایران کے جوہری عزائم کو ہتھکڑی لگادی ہے اور اگر معاہدہ ختم کیا گیا تو اس کا فائدہ صرف ایران کو ہی ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -