رمضان بازاروں میں صفائی کے لئے 250سینٹری ورکر تعینات

رمضان بازاروں میں صفائی کے لئے 250سینٹری ورکر تعینات

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے رمضان المبارک میں خصوصی صفائی پلان ترتیب دے دیا۔ رمضان بازاروں اور ان کے اطراف میں صفائی انتظامات کیلئے 250 سینٹری ورکرز اتعینات کر دئیے گئے جو دو شفٹوں میں صفائی کے امور سرانجام دیں گے۔ البیراک کی حدود میں واقع 12رمضان بازاروں سے تین مختلف شفٹوں میں کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا۔ البیراک عملہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کی اہم مساجد اور 12 رمضان بازاروں میں واشنگ آپریشنز میں حصہ لے گا۔شہر کی کمرشل مارکیٹس اور علاقوں میں دوسری اور تیسری شفٹس میں مکینکل و مینول صفائی کی جائے گی۔

رمضان صفائی آپریشنز کیلئے 2,610 لیٹر فینائل، 14,000 کلوگرام چونا جبکہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے 50,000 ویسٹ بیگز فراہم کئے گئے ہیں۔

۔ اس کے علاوہ سینٹری ورکرز کی سہولت کیلئے جھاڑو، حفاظتی ماسک اور گلوزبھی مہیا کئے جارہے ہیں تا کہ صفائی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رکھی جاسکیں۔ ہیلپ لائن 1139 پرموصول ہونے والی رمضان بازاروں سے متعلق شکایات کا 10 منٹ کے اندر ازالہ کیا جائے گا۔ مزید براں، البیراک کمیونیکیشنز ٹیم کی جانب سے بھی رمضان بازاروں، مساجد اور مدرسوں میں خصوصی صفائی و آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اس کمپین کے تحت شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے تاکہ وہ بھی صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور فیلڈ سٹاف سے بھر پور تعاون کریں۔ البیراک کی اس سال رمضان آگاہی مہم کا فوکس پلاسٹک بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگا تا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کو کم سے کم کیا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1