حکومت نے پورے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے پورے ملک کو ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے عمران خان پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہا ہے پوری قوم تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے بیزار نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر سٹیٹ بنک کی تبدیلیاں عوام کے لئے کسی دھچکے سے کم نہیں۔
آئی ایم ایف کی ہر بات من و عن تسلی کی جا رہی ہے ایم ایف کے ملازم کو گورنر سٹیٹ بنک بنانے کی قانون میں گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پارلیمنٹ کے ادر باہر بھرپور احتجاج کریں گے ہم عوام کی جنگ سڑکوں پرلڑیں گے،ان کا کوئی وعدہ اور دعویٰ سچا نہیں،ملکی معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا جارہا ہے۔