عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے،سیف الملوک کھوکھر
لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الملوک نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قرضے لینے کی یہی رفتار برقرار رہی تو پاکستان کی آنے والی نسلیں قرضوں کے بوجھ میں دبی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی خیالی جنت میں رہنے والی تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں رمضان بازاروں میں عو ام کو پورا ریلیف ملتا تھا۔