رمضا ن میں کھانے پینے کے مراکز پر نظررکھی جائے،ذکر اللہ مجاہد

رمضا ن میں کھانے پینے کے مراکز پر نظررکھی جائے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر بھر کے ہوٹل اور کھانے پینے کے پوائنٹس کی بندش پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ ماہ رمضان کے احترام کے پیش نظر روزے دار کااحترام ممکن ہوسکے اور معاشرے میں اسلامی رویات کے مطابق گھروں کی طرح بازاروں اور شاہراہوں سمیت پبلک مقامات پر ماہ صیام کاماحول واضح ہو ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں رمضان المبار ک کی آمد کے موقع پر احترام رمضان آرڈنینس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے لیکن منافع خوروں نے اس مہینے کو عوام کیلئے پریشانی اور مشکلات کا مہینہ بنا دیا ہے، رمضان کے پہلے دن مضان بازاروں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا کردار اکہیں نظر نہیں آیا، روزمرہ اشیاء کی قیمتیں دوگنا ہو گئی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی بڑی تعداد میں عدم دستیابی حکومت کے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے جھوٹے دعوؤں اور نااہلی کا ثبوت ہے۔ پہلے رمضان ہی ذخیرہ اندوز سرگرم ہو گئے ہیں۔