ایل ڈی اے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات

ایل ڈی اے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ایل ڈی اے کی طرف سے شروع کئے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبوں میں ہر مرحلہ پر مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لئے ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرلز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹینڈرز کے عمل‘تخمینہ جات کی تیاری‘مختلف قسم کے سامان کی خریداری اور معیار کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل نے تینوں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرلز کی سربراہی میں چار اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کے تخمینہ جات کی پڑتال اور ان منصوبوں کی ٹینڈرنگ کے بارے میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی شکایات کا جائزہ لینے والی دوعلیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(اربن پلاننگ)ہوں گے۔ترقیاتی منصوبوں کی طے شدہ معیار کے مطابق تکمیل یقینی بنانے کے لئے کوالٹی کنٹرول کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہاؤسنگ)کی سربراہی میں کام کرے گی۔

جبکہ ان منصوبوں کے لئے استعمال ہونے والے سامان کی خریداری کی نگرانی پروکیورمنٹ کمیٹی کرے گی جس کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈکوارٹرز) ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1