تبدیلی کے دعوے مہنگائی کے عذاب میں بدل چکے ہیں،اشرف بھٹی

تبدیلی کے دعوے مہنگائی کے عذاب میں بدل چکے ہیں،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی کے خواب اس وقت مہنگائی کے عذاب میں بدل چکے ہیں رمضان شروع ہو نے سے پہلے ہی مہنگائی کا سونامی آ گیا تھا جو اب رمضان شروع ہونے کے بعد بھی کسی بھی طرح سے تھمنے کانام تک نہیں لے رہا ہے حکومت نے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔ حکومت نے عوامی مسائل میں اس قدر اضافہ کردیا ہے کہ عوام روز مرہ کی اشیاء کے حصول کے لئے پر یشان دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو ایک بار پھر آئی ایم ایف اور ورلڈبنک کی خواہش کے مطابق چلانے کی کوشش کی جارہی ہے عوام کو مہنگائی اور ٹیکسوں کی چکی میں پیسا جارہاہے اور خون کا ایک ایک قطرہ نچوڑ کر عالمی مالیاتی اداروں کی پیاس بجھائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رمضان سے ایک دن قبل ہونے والے اضافے سے مہنگائی کا ایک سونامی آ چکا ہے حکومت نے غریب روزہ داروں کے لیے پریشانیاں اور مشکلات پیدا کردی ہیں اور غریبوں کی آہ و پکار آسمان کا سینہ چیر کر عرش الٰہی پر پہنچ رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر تیل کی قیمتوں میں کیے گئے اضافہ کو واپس لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1