حکومت کی نااہلی سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا،شہباز ابن علی

حکومت کی نااہلی سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا،شہباز ابن علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی نااہلی سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے،پھل،سبزیوں،مٹن،بیف،چکن،بیسن اور دیگر اجناس سمیت تمام اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت غربت نہیں غریب ختم کر رہی ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے ناجائز منافع بٹورنے والے تاجر وں اور دکان دار وں کو عوام کا تیل نکالنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

،عوام کو ریلیف دینے کے دعویداروں نے متوسط اور غریب طبقے کیلئے سحری و افطاری بھی مشکل بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے عالمی اداروں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے غریب عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کردیا ہے،تحریک انصاف کو جھولیاں بھر بھر کے ووٹ دینے والے لوگوں نے آئی ایم ایف نواز حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے اب جھولیاں اُٹھا کردُعائیں مانگنا شروع کردی ہیں۔