رمضان المبارک میں دکھی انسانیت کی مدد کی جائے،اعجاز چودھری

رمضان المبارک میں دکھی انسانیت کی مدد کی جائے،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل رمضان المبارک صبر اور تحمل کادر س دیتا ہے، رمضان المبارک کا مہینہ عالم اسلام کے لئے خوشیوں ا ور محبتوں کا پیغا م لاتا ہے، رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، رمضان المبار ک کے مہینے میں غریبوں، مسکینوں، بیواؤں اور یتیموں کی دل کھول کر مددکریں۔ چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھاکہ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بحرانوں سے نکلے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت کو مسائل میں گرا ہوا پاکستان ملا ہے۔، چور ٹولے نے صرف پاکستان کولوٹا، لوٹی ہوئی دولت کے حساب دینے پر چوروں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1