ڈرگ کنٹرول ونگ نے ایک ماہ میں ادویات کے 142یونٹ سیل کئ

ڈرگ کنٹرول ونگ نے ایک ماہ میں ادویات کے 142یونٹ سیل کئ

ے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈرگ کنٹرول ونگ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے پراونشل ڈرگ کنٹرول ایکٹیویٹی کے حوالے سے اپنی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ گذشتہ ماہ محکمہ ہذا کے فیلڈ افسران نے 3904ادویات کے یونٹس کا معائنہ کیا اور142 یونٹس سیل کیے۔انسپکشن کے لیے کل 1497ادویہ کے نمونہ جات لیے گئے،جن میں سے43ناقص اور 03جعلی قرار پائیں۔ادویات کے 367کیسز ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو ریفر کے گئے اور50کیسز پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے۔ 12کیسز میں F.I.Rرجسٹرڈ کی گیئں۔ 85کیس ڈرگ کورٹس میں پراسیکیوشن کے لیے بھجوائے گئے اور 112کیسز کا فیصلہ سنایا گیا۔۔ان کیسزمیں 4.59 ملین روپے کی مد کا جرمانہ کیا گیا اور 2190دن کی قید کی سزا سنائی گئی۔پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے گزشتہ ماہ3,588اودویات کے سمپلز رپورٹ کیے۔

، جن میں سے3,486سمپلز پاس قرار پائے، سمپلز کی کامیابی کی شرح97فیصد رہی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1