تاجرغریبوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج دیں‘ ایف پی سی سی آئی

تاجرغریبوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج دیں‘ ایف پی سی سی آئی

لاہور(نیوزرپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی اور بزنس کمیونٹی کے رہنماوسابق چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے مینو فیکچر ز، خورددہ فرو ش،ڈسٹری بیوٹرز، تھوک فرو ش، چن اسٹورز، سپر اسٹور اور یو ٹیلٹی اسٹورزو دیگر کو اپیل کی ہے کہ وہ عوام کے لیے اسپیشل رمضان پیکیج شروع کر ے۔ اس اقدام کی وجہ سے عوام رمضان کے با بر کت مہینے سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور عید کی تیا ریا ں بھی کر سکیں۔ انہو ں نے کہاکہ اس طر ح کے پروگرا م مغر بی ممالک میں کر سمس اور نئے سال کے مواقعو ں پر ہو تے ہیں۔

انہوں نے ہول سیلر اور ریٹیلرز اور تا جروں سے در خواست کی کہ وہ رمضان میں کھانے پینے اور دو سری اشیا ء کی وافر مقدار میں سپلا ئی کر یں کیو نکہ رمضان میں عام طو ر پر 40فیصد تک consumption بڑ ھ جا تی ہے۔ انجینئر دارو خان اچکزئی نے حکومت اور با قی ادارو ں سے در خواست کی کہ وہ کھانے پینے و دوسری اشیا ء کی قیمتو ں کی ریگولر مو نیٹر نگ کر ے تا کہ اشیاء کی قیمتو ں میں مصنو عی اضا فے اور ذخیرہ اندوزی کو روکا جا سکے۔

مزید : کامرس