پام آئل کی درآمدات میں 10.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

پام آئل کی درآمدات میں 10.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مال سال کی پہلے 9 ماہ کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 10.22 فیصد کی کمی آ گئی۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران پام آئل کی درآمدات 10 فیصد کی کمی کے ساتھ 1386.076 بلین ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 1543.880 ملین ڈالر تھی۔ مذکورہ بالا عرصہ کے دوران سویابین کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران برآمدات 0.11 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 17.08 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 17.064 بلین ڈالرتھیں۔

مزید : کامرس