ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی قرضوں پر سود کی شرح 1.5 فیصد پر برقرار،مزید کمی کا عندیہ

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی قرضوں پر سود کی شرح 1.5 فیصد پر برقرار،مزید کمی کا ...

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے مرکزی بینک ”ریزرو بینک آف آسٹریلیا“ نے قرضوں پر سود کی شرح 1.5 فیصد پر برقرار رکھتے ہوئے اس میں مزید کمی کا عندیہ دے دیا۔ بینک کا کہنا ہے کہ ملک کی لیبر مارکیٹ میں بہتری نہ آئی تو قرضوں پر سود کی شرح میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکی ترقی کے لئے لیبر مارکیٹ میں بہتری ضروری ہے کیونکہ اس کے باعث افراط زر کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ اگر ملکی لیبر مارکیٹ میں بہتری نہ آئی تو آئندہ اجلاس میں شرح سود کو 1.5 فیصد کی سطح سے کم کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس