ٹیکسوں میں کمی کرکے موثر پالیسی کا اعلان کیا جائے، افتخار بشیر

ٹیکسوں میں کمی کرکے موثر پالیسی کا اعلان کیا جائے، افتخار بشیر

لاہور(پ ر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسز کی شرح میں کمی کرکے موثر ٹیکس پالیسی کا اعلان کیا جائے مربوط حکمت عملی اور تاجروں کی تجاویز کے مطابق موثر ٹیکس کا نفاذ کرکے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے۔اس اقدام سے بجٹ خسارہ میں کمی کے ساتھ ساتھ غیر ملکی قرضوں پر انحصار میں کمی لاتے ہوئے اس سے نجات حاصل کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ بے شمار ٹیکسوں اور ان کی شرح میں مسلسل اضافہ سے کاروباری و تجارتی طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ توانائی کے بحران اور بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے۔پاکستانی مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک عالمی منڈیوں میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی سے برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں۔اس لیے صنعتی شعبہ میں ٹیکسز کی شرح میں کمی اور پیداواری لاگت میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید : کامرس