دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (این این آئی) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد35200کیوسک اور اخرج 65000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد35500 کیوسک اور اخراج 35500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد41500کیوسک اور اخراج45000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد23700 کیوسک اور اخراج 4000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج میں آمد91600 کیوسک اور اخراج 85600کیوسک،چشمہ میں آمد92700 کیوسک اوراخراج 95000کیوسک، تونسہ میں آمد86700 کیوسک اور اخراج75600 کیوسک رہا۔
پنجند میں آمد6800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد 59100 کیوسک اور اخراج 59100 کیوسک، سکھر میں آمد54900 کیوسک اور اخراج23100 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد17800 کیوسک اور اخراج 4100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1420.55 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.532 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1167.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.536 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.062ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔
جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل منگل کی صبح 6 بجے کی ہے۔