سعودی عرب میں پہلی خواتین لانڈری کا افتتاح

سعودی عرب میں پہلی خواتین لانڈری کا افتتاح

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں پہلی خواتین لانڈری کا افتتاح کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سعودی خاتون نے "کیثارہ لانڈری شاپ " کے نام سے دکان کھول کر ثابت کردیا کہ مقامی خواتین کسی سے کم نہیں۔دارالحکومت ریاض میں نورہ الدوسری نامی خاتون میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ لانڈری کا کاروبار کرے اور تمام ملازمین خواتین ہوں۔ سعودی وژن 2030ء کے تحت مختلف شعبوں میں کئی اصلاحات ہوئی ہیں جس کے بعد خواتین کو بھی اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع ملے ہیں۔لانڈری میں کام کرنے والے کارکنوں کی ٹریننگ کے حوالے سے نورہ الدوسری نے بتایا کہ لانڈری میں کام کرنے والی تمام خواتین کو بہترین فنی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انہیں باقاعدہ کورسز بھی کرائے گئے ہیں۔

مزید : کامرس