سکولوں کا5ماہ بعد نان سیلری بجٹ ریلیز
ملتان(سٹاف رپورٹر) صوبہ بھر کے سکولوں کو5ماہ بعد نان سیلری بجٹ جاری کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سکولوں کا نان سیلری بجٹ نومبر (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
سے جاری نہیں ہوا تھا جس پر حکومت پنجاب نے نومبر سے لیکر جون 2019تک 8 ماہ کا نان سیلری بجٹ جاری کردیا ہے ۔اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق 36اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نان سیلری فنڈ متعلقہ پرائمری ، مڈل ، ہائی اورہائرسکینڈری سکولوں کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے ،اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جن اداروں میں فنڈز دیا جائے ‘ان کی سکول کونسلیں فعال ہوں ، ایک ہفتے میں فنڈز ٹرانسفر کرکے اس کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔
بجٹ